بھارت نے پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی ختم کروانے کے لیے ایک اور کھیل کھیل ڈالا

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بھارتی میڈیا پر چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔



اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی پشت پناہی سے چلائی جا رہی ہے، کیونکہ وہ پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو برداشت نہیں کر پا رہا۔


عطااللہ تارڑ نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ کوشش دراصل پاکستان میں کھیلوں کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی عالمی سطح پر ایک مثبت پیش رفت ہے، جس کا ثبوت آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچز کے دوران شائقین کا زبردست جوش و خروش ہے۔

وزیر اطلاعات نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والے تھریٹ الرٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انہیں مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !