پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریگی سفید سنگ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر دو افراد نے مبینہ طور پر گروپ ایڈمن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مقتول مشتاق اپنے گروپ سے نکالے جانے پر پیدا ہونے والے تنازع کو ختم کرنے کے لیے اشفاق اور اسحاق نامی ملزمان کے پاس جا رہا تھا، لیکن راستے میں ہی اسے گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا۔ مقتول کے بھائی ہمایوں کے مطابق، گروپ سے نکالنے پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے تصفیے کے لیے وہ ملزمان سے ملنے جا رہے تھے کہ راستے میں حملہ کر دیا گیا۔ پولیس نے ہمایوں خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

