دبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل سے قبل دبئی میں بھارتی ٹیم نے نیٹ پریکٹس کی، جہاں ویرات کوہلی کے گھٹنے کے قریب گیند جا لگی۔ چوٹ لگنے کے باعث انہیں ٹریننگ ادھوری چھوڑنی پڑی، جس کے بعد بھارتی ٹیم کے فزیو نے ان کے گھٹنے پر اسپرے کیا اور پٹی باندھی۔
چوٹ کے باعث ویرات کوہلی کو معمولی تکلیف محسوس ہوئی، تاہم بھارتی کوچنگ اسٹاف نے ان کی انجری کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔ ویرات کوہلی گھٹنے پر گیند لگنے کے باوجود آئی سی سی اکیڈمی کے پریکٹس سیشن میں موجود رہے۔

