گلیسپی نے پاکستانی ٹیم سے متعلق سنیل گواسکر کے بیان کو بکواس قرار دے دیا

0

 سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہتر نتائج کے لیے اہم تجاویز دی ہیں۔



بھارت کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اتنی ناقص ہے کہ انہیں بھارت کی بی ٹیم کو ہرانا بھی مشکل لگے گا۔ ان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جیسن گلیسپی نے سخت الفاظ میں جواب دیا کہ گواسکر کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان درست کھلاڑیوں کا انتخاب کرے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے وقت دے تو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔

گلیسپی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، بس ضروری ہے کہ قابل کھلاڑیوں کو تلاش کر کے انہیں مکمل سپورٹ فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے، اور اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اچھے نتائج چاہتا ہے تو ضروری ہے کہ سلیکشن میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے اور باصلاحیت افراد کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں۔

مزید برآں، گلیسپی نے کہا کہ کوچز کو مکمل مواقع دیے بغیر ٹیم کی بہتری ممکن نہیں، اگر کوچز کو مناسب وقت نہیں دیا جائے گا تو کارکردگی میں بہتری کی امید رکھنا بے سود ہوگا۔

یاد رہے کہ جیسن گلیسپی نے گزشتہ روز بھی ایک بیان میں پاکستان کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے ان کی اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !