ویسٹ انڈیز کا 221 رنز کا ٹارگٹ، جنوبی افریقہ کی تیز رفتار بیٹنگ، فیصلہ کن میچ کا سنسنی خیز نتیجہ سامنے آگیا

0

 جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 7 رنز سے شکست دے کر سیریز2-1 سے جیت لی. جہانسبرگ میں کھیلے گیے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 220 رنز بنائے، روماریو شیفرڈ نے 44، نکولس پوران نے 41 جبکہ برینڈن کنگ نے 35 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقی ٹیم جان توڑ کوشش کے



 باوجود 8 وکٹوں پر 213 رنز تک ہی پہنچ پائی. ریزا ہینڈرکس نے 83 رلی روسو 42 جبکہ کپتان اینڈرین مارکرم ناٹ آؤٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے. ویسٹ انڈین بولر الزاری جوزف نے پانچ وکٹیں حاصل کیں. واضح رہے کہ کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے 259 رنز کا ہدف حاصل کر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !