کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے بلوچستان کےشہر ڈیرہ بگٹی میں 132کے وی ٹرانسمشن کے دو ٹاور گر گئے جس کے بعد ضلع بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ڈیرہ بگٹی اور سوئی سمیت کئی علاقوں میں بجلی پچھلے چوبیس گھنٹوں سے بند ہے ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی بحالی میں مزید دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ بجلی بندش کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر
مارچ 31, 2023
0

