میں اپنے سارے کے سارے پیسے بابر اعظم پر لگا دیتا، جمی اینڈرسن بابر کو شامل نہ کیے جانے پر پھٹ پڑے

0

لندن : انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر جمی اینڈرسن نے دی ہنڈرڈ لیگ میں بابر اعظم کو شامل نہ کیے جانے پر زبردست حیرانی ظاہر کی ہے. سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انگلش فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہو گیا کہ بابر اعظم کو نہیں لیا گیا. میں ہوتا تو سب سے پہلے بابر کو لیتا. صرف لیتا ہی نہیں بلکہ سارے کا سارا بجٹ اس پر صرف کر دیتا. واضح رہے کہ کہ دی ہنڈرڈز لیگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا. جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث روف ، شاداب خان اور نوجوان فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو فرنچائزز نے خرید کیا ہے. 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !