پنجاب کے نگران وزیر برائے کھیل اور کرکٹر وہاب ریاض نے ایک دلچسپ بیان دیتے ہوئے بہاولپور میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ بتائی ہے. مفت آٹا تقسیم کے مرکز کے دورے کے دوران انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ بہاولپور میں بین
الاقوامی کرکٹ کا انعقاد مشکل ہے کیونکہ یہاں پر فائیو سٹار ہوٹل نہیں ہے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے دوبارہ کھلنا شروع ہو گئے ہیں. آسٹریلیا کے بعد اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیمیں بھی آ رہی ہیں. جو کہ ایک خوش آئند بات ہے.

