خبردار، ہوشیار! اٹلی او ردیگر یورپ میں رہنے والے پاکستانی یہ خبر ضرور پڑھیں، اور چوکنے ہوجائیں

0

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اطالوی حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپ چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کی ایپ میں پرائیویسی کو لے کر کئی طرح کے خدشات ہیں۔تھارٹی کا کہنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی پر فوری طور پر پابندی لگا کر اوپن اے آئی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی اوپن اے آئی کو اٹلی کے واچ ڈاگ کے خدشات پر اپنا جواب جمع کروانے کیلئے  20 دن کی مہلت دی گئی ہے،  دوسری صورت میں ان پر دو کروڑ سترہ لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔اٹلی کے واچ ڈاگ نے چند روز قبل چیٹ جی پی ٹی صارفین کے پرسنل ڈیٹا اور پیمنٹ انفارمیشن کے حوالےسے ڈیٹا بریچ سے متعلق خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹریننگ کے مقاصد کیلئے بڑے پیمانے پر لوگوں کا پرسنل ڈیٹا اسٹور کرنے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے اور نہ ہی اسے کسی طرح جسٹیفائی کیا جا سکتا ہے۔واچ ڈاگ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کی عمر کی تصدیق کرنے کا بھی کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے چیٹ جی پی ٹی کے


نامناسب جوابات بچوں کے شعور اور ڈیولپمنٹ پر اثرانداز ہو سکتے ہیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !