ملکی معیشت کےلئے شاندار خبر، قومی خزانہ اربوں ڈالرز سے لبالب بھر گیا

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈگمگاتی ہوئی پاکستانی معیشت کےلئے آخر کار ایک اور اچھی خبر آگئی ہے اور چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب ڈالر ز کی رقم رول اوور ہوگئی ہے۔ چین نےدو ارب ڈالر کا ڈپازٹ قرض پاکستان کےلئے رول اوور کردیا ہے۔اس بات کی تصدیق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہے ۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے، دو ارب ڈالرز 23 مارچ کو رول اوور ہونے تھے۔پہلے با ر اس بات کی خبر پاکستانی صحافی مہتاب حید ر نے دی تھی جس کی اب پاکستانی حکام نے تصدیق کر دی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !