پی ایس ایل سے پیسہ کما کر پاکستان بھی بھارت کو آنکھیں دکھانے لگ گیا، کرکٹ بورڈ نے تگڑا قدم اٹھا لیا

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایشیاکپ میں بھارت کے پاکستان نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اپنے حالیہ بیان میں چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ماضی میں بھارت پاکستان آنے سے انکار کرتا رہا اور ہم وہاں جاکر کھیلتے رہے لیکن ا ب صورتحال مختلف ہے۔ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی استحکام بخش دیا ہے۔ اس لیے بھارت کے ایشیا کپ کھیلنے نہ آنے سے کوئی مالی فرق نہیں پڑے گا۔ بھارت کہتا ہے کہ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنا ایک سیاسی مسئلہ ہے تو اب ہمارے لیے بھی یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے۔اگر بھارت ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کےلئے بضد ہے تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کےلئے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کرسکتا ہے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !