نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار کیونوریوز اپنی نئی فلم جان وک میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور انھوںنے ا س فلم میں جان وک کا مرکزی کردار ادا کیا ہے لیکن ان کے مداحوں کےلئے یہ جاننا زیادہ اہم ہے کہ وہ فلم میں بولے گئے اپنے ایک ایک لفظ کے عوض ایک کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کریں گے۔ مداحوں کے من چاہے کیونوریوز اپنی فلم جان وک میں کل 380الفاظ بولیں گے۔ جن میں واٹ، اوہ، آل رائٹ جیسے مختصر لفظ بھی شامل ہیں اور وہ اس فلم میں بولے گئے ایک ایک لفظ کے عوض جو رقم لیں گے وہ پاکستانی ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے بنتی ہے، اس طرح وہ ا س فلم کامجموعی معاوضہ چار ارب پچیس کروڑ روپے پاکستانی لیں گے
مشہور اداکار فلم میں صرف ایک لفظ بولنے کے ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے لیںگے فلم میں وہ کتنے الفاظ بولیں گے، آپ بھی جانیں
مارچ 31, 2023
0

