اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان زلمے خلیل زاد نے عمران خان کی ممکنہ نا اہلی پر پاکستان کو خطرناک نتائج سے آگاہ کر دیا ہے. سی آئی اے کے سابق عہدیدار اور امریکی نمائندہ
خصوصی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ خبر ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے زریعے نا اہل قرار دلوانے کا فیصلہ ہو چکا ہے. ایسا کرنا پاکستان کے لیے سود مند ثابت نہیں ہو گا. پہلے ہی پاکستان کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے جمہوریت اور آزادی رائے پر قدغن لگانے سے پاکستان معاشی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے. دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی نمائندہ خصوصی کے بیان کو بلا جواز اور مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو داخلی معاملات پر مشاورت کی ضرورت نہیں ہے. آزاد ملک اپنے فیصلے کر سکتا ہے. واضح رہے کہ عمران خان اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکہ پر لگاتے رہے اور موجودہ حکومت کو امپورٹڈ حکومت کہتے رہے، ان کا یہ بیانیہ عوام میں بہت زیادہ مقبول ہوا جس کے بعد اب امریکی نمائندہ خصوصی کا پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی صورتحال میں عمران خان کی حمایت میں بیان خاصا حیران کن سمجھا جا رہا ہے.

