پاکستان میں رمضان المبارک میں بھی انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آ گیا، قیمتی جانیں چلی گئیں
مارچ 25, 2023
0
اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وسطی پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مسجد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. یہ واقعہ نواحی علاقے پھلرواں کمبوہ میں پیش آیا جہاں مسجد کے وضو خانے کی چھت موسلا دھار بارش کے باعث گر گئی اور اس تلے دب کر دو افراد جاں بحق جبکہ ساے زخمی ہوگئے. لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا.

