بہت برداشت کر لیا، اب نہیں، عمران خان کے بارے میں پولیس کو حکم جاری

0

 لاہور : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا. انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو اجازت دے دی ہے کہ  مزاحمتی کارکنوں کو انھی کی زبان میں جواب دیا جائے. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پٹرول بم پھینکنے والوں سے کس سلوک کی توقع رکھنی چاہئے. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. یہ نہیں ہو سکتا کہ پولیس اہلکار گالیاں کھا کر آپ کو سکیورٹی بھی دیں. پتھراؤ کرنے، گاڑیاں جلانے اور سکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا. 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !