بھارت پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لئے ویزے دے گا یا نہیں، بڑی خبر
مارچ 22, 2023
0
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے ویزوں کے اجراء کی یقین دہانی کروا دی ہے. بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو دو معاملات کے حوالے سے بریف کرنا تھا جس میں سے ایک بھارت میں ورلڈ کپ کے انعقاد پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ٹیکس سے مکمل استثناء دلوانا تھا کیونکہ بھارتی حکام نے ورلڈ کپ کے ایونٹ کےلئے 20 فیصد ٹیکس کا مطالبہ کر رکھا ہے. اور دوسری جانب حکومت کو پاکستانی ٹیم کے لیے ویزے جاری کرنے پر آمادہ کرنا تھا. بی سی سی آئی نے ورلڈ گورننگ باڈی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کے ویزوں کی کلیرنس کروا لے گا.

