ایک گھنٹے کے بعد زلزلے کے دوبارہ جھٹکے، سینکڑوں افراد کے بارے میں تشویشناک خبر

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے. زلزلے کا مرکز ک

افغانستان جبکہ گہرائی 180 کلومیٹر تھی. مقبوضہ و آزاد


کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بالائی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں زلزلے سے عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ راولپنڈی میں شاپنگ مال کی عمارت متاثر ہوئی . جبکہ زلزلے کے ٹھیک ایک گھنٹے کے بعد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.7 تھی. زلزلے سے دیر، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سوات میں 150 افراد زخمی ہونے کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے. پاکستان کے علاوہ بھارت، چین افغانستان، ازبکستان، ترکمانستان اور کرغزستان میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !