مسلمان بزرگوں کو قتل کرنے کے شبہ میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد

0

لندن (مانیٹرنگ  ڈیسک)لندن اور برمنگھم میں دو مسلمان بزرگوں کو قتل کرنے کے شبہے میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سال کے ملزم نے مبینہ طور پر دو افراد پر اسپرے کرکے آگ لگا دی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگانےکا پہلا واقعہ 27 فروری کو ایلنگ میں مسجد کے باہر پیش آیا تھا جبکہ دوسرا واقعہ پیر کو ایجبسٹن میں پیش آیا، 70 سال کے بزرگ کو آگ لگاکر زخمی کر دیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے



 شخص اسپتال میں زیر علاج ہیں، آگ سے شہری بری طرح جھلس گئے تھے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !