بنگلور /بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طو ر پر میمز بنانے کو محض تفریح کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ میم بنانے کے ماہر ہیں تو آپ کو ایک لاکھ روپے تک کی نوکری بھی مل سکتی ہے۔بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کی ایک کمپنی کو کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جسے میمز کی خاصی اچھی معلومات ہو جب کہ اسے تنخواہ بھی سوچ سے زیادہ دی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی 'چیف میم آفیسر' کی پوسٹ پر ہائرنگ کرے گی جس کی ماہانہ تنخواہ 'ایک لاکھ' ہوگی اور صرف اتنا ہی نہیں، جس شخص نے کمپنی کو کسی اچھے اور موزوں میم بنانے والے کا بتایا جو اس نوکری کے لیے اہل ہوگا، اسے مفت آئی پیڈ بھی تحفے میں دیا جائے گا۔

