آسٹریلیا نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

0


  چنائی /بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلیا نے بھارت کو آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے. جنوبی بھارت کے شہر چنائی میں کھیلے گیے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 21 رنز سے ہرا دیا. آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 269 رنز بنائے. مچل مارش نے 47 جبکہ ایلکس کارے نے 38 رنز بنائے. بھارت کی جانب سے ہردیک پانڈیا اور کلدیپ یادو نے تین تین وکٹیں لیں. جواب میں بھارتی ٹیم 248 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی.  ویرات کوہلی 54 رنز بنا کر نمایاں رہے. ایڈم زامپا نے 45 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے.. مچل مارش کو میچ جبکہ ایڈم زامپا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !