اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا. الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق پنجاب
میں 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں. اور اس حوالے سے شیڈول واپس لے لیا گیا ہے. الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے ضمنی الیکشن معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں. پنجاب اسمبلی کے انتخابات اب 8 اکتوبر کو ہوں گے اور اس حوالے سے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا.


