پاکستانی سامان اسرائیل کی مارکیٹ میں پہنچ گیا، یہودی تاجر نے ویڈیو جاری کردی

0

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک اسرائیلی شہری نے پاکستان سے  منگوائی ہوئی کھجوروں، خشک میوہ جات اور مصالحہ جات کی ویڈیو جاری کر دی.  فیشل بن خالد نامی یہودی تاجر نے ٹویٹر پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں  ایک اسرائیلی مارکیٹ کا منظر پیش کیا ہے جس میں ایک سٹال پر مصالحے، کھجوریں اور خشک میوہ جات رکھے ہوئے ہیں.  اسرائیلی تاجر نے بتایا ہے کہ اس نے پاکستان سے فوڈ پراڈکٹس کا پہلا پیکج برآمد کیا ہے




. واضح رہے کہ پاکستان نے تاحال اسرائیل کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اسرائیل سے تجارتی تعلقات کا واضح طور پر کوئی اعلان کیا گیا ہے. اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور وہ ریاست پاکستان سے اس معاملے پر وضاحت جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !