اب فروٹ کی لوٹ سیل لگ جائے گی، پاکستانیوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ دکانداروں کو لاس لالے پڑ گئے

0

  گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شہریوں نے مہنگے پھلوں سے تنگ آکر فروٹ بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا. سوشل میڈیا اور دیگر تشہیری مہم کے ذریعے باقاعدہ بائیکاٹ کو شہر کے مختلف علاقوں میں فعال بنایا گیا اور لوگوں کو پر گز فروٹ نہ خریدنے کی تاکید کی گئی. بائیکاٹ مہم چلانے والوں کا کہنا تھا کہ فروٹ کا کاروبار کرنے والے بالخصوص رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے کے انتظار میں ہوتے ہیں تاکہ طلب بڑھتے  فروٹ کی قیمتیں آسمان پر پہنچاکر کروڑوں روپے کا منافع کما سکیں. یوں یہ مافیا اس رحمتوں والے مہینے میں بھی ناجائز منافع خوری جیسا قبیح کام کر رہا ہے. اچھا کیلا ساڑھے تین سو سے چار سو روپے درجن فروخت ہو رہا ہے. امرود تین سو روپے کلو تک جا پہنچا ہے جبکہ 



سیب بھی چار سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے. گویا فروٹ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے. لہٰذا بہتر یہی ہے ایسا مہنگا فروٹ خریدا ہی نہ جائے چاہے گل سڑ کر بالکل ناکارہ کیوں نہ ہو جائے انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ فروٹ بائیکاٹ مہم کا مقصد پھلوں کی قیمت کو دوبارہ اپنی اصل سطح پر لانا ہے. اس لیے اگر چند روز فروٹ نہ خریدا گیا تو کوئی قیامت نہیں آ جاے گی. اس لیے مہم کو کامیاب بنایا جائے 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !