بھارتی مس ورلڈ ایشوریہ رائے کا پاکستانی ایوان صدر میں دس کروڑ میں رات گزارنے کا واقعہ
مارچ 21, 2023
0
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایشوریہ رائے بھارت کی سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں. لیکن بہت سارے پاکستانیوں کے لئے یہ بات جاننا حیرانی سے خالی نہیں ہوگا کہ ایشوریہ رائے نہ صرف پاکستان آ چکی ہیں بلکہ وہ ایک رات ماضی کی ایک حکومت کے دور میں ایوان صدر میں گزار چکی ہیں. سینیئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ایشوریہ رائے سال 2008 سے 2013 تک کے پیپلزپارٹی دور میں ایک رات پرفارمنس کےلئے پاکستان آچکی ہیں. اس رات ایوان صدر میں اہم. حکومتی شخصیات، اشرافیہ اور کچھ غیر ملکی مہمان بھی مدعو تھے. ایشوریہ رائے بذریعہ پرواز رات بھارت سے پاکستان پہنچیں اور پھر ایوان صدر میں رات سے لے کر صبح تک رقص و سرود کی محفل جمی رہی. ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق وہ رات پاکستانیوں کو دس کروڑ روپے میں پڑی تھی. تاہم یہ خبر بریک کرنے پر ان کا پروگرام آف ایئر کر دیا گیا تھا.

