امریکہ کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا ذکر چھیڑنا خطرے کی نشانی ہے، انتہائی تشویشناک انکشاف

0

 اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے دفاع مشاہد حسین سید نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو زیر بحث لانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے.. نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر طلعت حسین سے


 امریکی سینیٹ کے عہدیدار جنرل مائیکل کوریلا کے حالیہ بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ہر بار پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کا تذکرہ چھیڑ دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا جاتا ہے کہ یہ ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے. اس امر تشویشناک ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ چاہے امریکہ ہو یا ہندوستان، پاکستان کا جوہری پروگرام ان طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے. انھوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام  کے ساتھ ہمیں پچاس برس بیت چکے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے اس کے تحفظ کیلئے قومی سوچ پیدا کریں. ان کا کہنا تھا کہ حالات یہ ہیں کہ سیاسی جماعتیں ہوں یا ادارے ہوں. ٹکراؤ کی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے. اب تک ہم دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان تیار نہیں کر سکے. ہر شخص کو سوچنا ہو گا کہ کشمیر، ایٹمی پروگرام، قومی سلامتی اور چین سے تعلقات وہ معاملات ہیں جن پر ہم سمجھوتہ نہیں کر سکتے. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !