اسلام آباد : نوجوان یوٹیوبر اور صحافی صدیق جان کو گرفتار کر لیا گیا ہے. پولیس نے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے لیے کام کرنے والے صحافی اور یوٹیوبر صدیق جان کو اسلام آباد میں ان کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا ہے. ذرائع
کے مطابق صدیق جان کو گرفتار کرنے والوں میں سول کپڑوں میں ملبوس افراد بھی شامل تھے جو انھوں ایک گاڑی میں بٹھا کر لے گئے تاہم انھیں کہاں لے جایا گیا ہے، وفاقی پولیس اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے. دوسری جانب صحافی عمران ریاض خان نے بھی صدیق جان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے.

