بڑے شہر کے ریلوے اسٹیشن کی سکرینوں پر اچانک بالغوں کی فلم چلنے لگ گئی، دیکھنے والوں نے کیا کام شروع کر دیا، چونکا دینے والی خبر

0

  پٹنہ/بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت حکومت کے ریلوے جنکشن پر نصب ایل ای ڈی سکرینز پر بالغوں کی فلم چلا دی گئی. جس کے بعد انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان کھڑا ہو گیا. بھارتی خبر رساں ادارے


 پوسٹ کاسٹ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ریاستی دارالحکومت پٹنہ کے جنکشن پر نصب بڑی ایل ای ڈی سکرینوں پر بالغوں کی فلم چلا دی گئی. تین منٹ تک چلنے والی فلم پر عریاں اور اخلاق باختہ مناظر دکھائے گئے جنھیں دیکھ کر خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان بغلیں جھانکنے لگے. کچھ لوگوں نے ان مناظر کو اپنے موبائل کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیا اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹو یٹر پر پھیلا دیا. دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹس وایرل ہو گئیں. جس کے بعد انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا. تاہم ریاستی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے حکام سے رپورٹ مانگ لی ہے. واضح رہے کہ ایل ای ڈی سکرینز پر بالعموم اشتہارات چلاے جاتے ہیں لیکن اشتہارات کی بجائے اس قسم کی فلم کا چلنا خاصا حیران کن بتایا جا رہا ہے


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !