ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش کے نوجوان فاسٹ باؤلر حسن محمود اپنی متاثر کن گیند بازی سے ان دنوں میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں. آیر لینڈ کے خلاف اچھی گیند بازی سے انھوں نے اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا. لیکن اب دوران کھیل ان کی شخصیت کا ایک ایسا پہلو اجاگر ہو کر سامنے آیا ہے کہ ہر طرف ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں. جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ وکٹ لینے کے بعد کسی قسم کا جشن نہیں مناتے اس کی وجہ کیا ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ. میرے خیال سے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے سے بلے باز کی دل آزاری ہوتی ہے. وہ پہلے ہی تکلیف میں ہوتا ہے. ایسے میں جشن مناکر اسے مزید تکلیف پہنچانا مناسب نہیں. حسن محمود کی اس سوچ پر شایقین کرکٹ اور تجزیہ کار ان کی بے حد تعریفیں اور تحسین کر رہے ہیں.
وکٹ لینے کے بعد میں کبھی جشن نہیں مناتا کیونکہ ایسا کرنے سے،، نوجوان فاسٹ باؤلر کی بات سن کر ہر کوئی اس کی سوچ کو سلام پیش کرنے لگا
مارچ 25, 2023
0

