کیا عمران خان کے والد اکرام اللہ نیازی واقعی کرپشن پر نکالے گئے تھے، انتہائی قابل ملکی صحافی حقائق سامنے لے آئے

0

  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی کے حوالے سے پھیلایا گیا تاثر جھوٹ اور پروپیگنڈہ پر مبنی ہے. نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ اکرم اللہ خان نیازی انجینئرنگ کے شعبے سے منسلک تھے، اور ایک اچھے سرکاری عہدے پر فائز تھے. وہ نہایت ایماندار اور اصول پسند انسان تھے. نواب آف کالا باغ کی حکومت کے دور میں ایک تصادم ہوا. اکرام اللہ خان نیازی اور ان کے بڑے بھائی نے محترمہ فاطمہ جناح کی کھل کر نہ صرف حمایت کی بلکہ ان کا پرچم تک اٹھا لیا. جس کے بعد بعد فریقین میں تعلقات اس قدر کشیدہ ہوگئے کہ اکرام اللہ نیازی خود استعفیٰ دے کر چلے گئے. اس لیے یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ وہ کرپشن پر عہدے سے ہٹا دیے گئے تھے. اگر وہ کرپٹ تھے تو اس ملک میں ایماندار ڈھونڈنے کےلئے مجھے دور بین کی ضرورت پڑے گی. اس لیے پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کو چاہیے کہ وہ سیاسی طور پر عمران خان سے نمٹنے کی کوشش کریں لیکن کسی اصول پسند اور دیانتدار پر الزام ن لگائیں. 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !