کیا واقعی ججز کے درمیان 13 اپریل کی شام ہاتھاپائی ہوئی تھی .

0

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کے درمیان مبینہ جھگڑوں اور ہاتھا پائی کی خبریں سراسر جھوٹ ہیں، 13 اپریل کی شام ججز کالونی پارک میں واک کے دوران ججز کی لڑائی کی خبر جھوٹ ہے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ججز کی لڑائی کی خبر کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اٹھایا گیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سخت ترین الفاظ میں تردید کی جاتی ہے، ججز کے درمیان لڑائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کے بارے میں جعلی رپورٹنگ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جعلی رپورٹنگ سے عدالت اور معزز ججز کا وقار متاثر کرنے کی کچھ عناصر نے جان بوجھ کر کوشش کی



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !