پاکستانی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کی سنچریاں

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ رات نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران دو پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا. کپتان بابر اعظم نے اپنا 100 واں ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جبکہ لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کر لیں. اس موقع پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو 100 نمبر کی شرٹس بطور تحفہ پیش کی گئیں. واضح رہے کہ کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے نیوز ی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے ڈالی. پاکستان کے 183رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 94 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. حارث روف نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار جبکہ عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !