راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کے ٹاپ آرڈر کی ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی کو دنیا بھر میں نمبر ون قرار دے دیا گیا ہے.سال 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد کھیلے گیے 24 ون ڈے میچز میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی سنچریوں اور رنز بنانے کی اوسط کے اعتبار سے کارکردگی دنیا بھر میں سب سے بہترین رہی ہے. اس سارے عرصے میں پاکستان کے تین ٹاپ آرڈر بلے بازوں فخر زمان، امام الحق اور بابر اعظم نے 54 سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنائے. اور کل 14 سنچریاں سکورکیں. ان 14 سنچریوں میں سے 7 بابر اعظم نے، پانچ فخر زمان نے جبکہ دو امام الحق نے بنائیں. دوسرے نمبر پر بھارت رہا. بھارتی ٹاپ آرڈر نے بھی 14 ہی سنچریاں سکور کیں لیکن ان کے رنز بنانے کی اوسط 46 رہی. جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی کے ٹاپ آرڈرز بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے.
14 سنچریاں ، اور 54 کی اوسط سے رنز، ون ڈے کرکٹ میں پاکستان ریکارڈ میں اول آ گیا
اپریل 29, 2023
0

