کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے نسیم شاہ کے ہینڈ سم نظر آنے کو نشانہ بناتے ہوئے انھیں بطور فاسٹ باؤلر اپنا حلیہ شعیب اختر جیسا بنانے کا مشورہ دیا ہے. اپنے ایک حالیہ بیان میں سکندر بخت نے کہا ہے کہ ہمارے ایک نوجوان فاسٹ باؤلر ہر وقت شیو ہی کرتے رہتے ہیں. وہ خوبصورت بنے ہوئے ہیں لیکن فاسٹ باؤلر کو خوبصورت نہیں ہوناچاہیے. اسے شعیب اختر کے جیسا ہونا چاہیے شیو بڑھی ہوئی ہو، بٹن کھلے ہوئے ہوں تب لگتا ہے کہ کوئی فاسٹ باؤلر ہے.
فاسٹ باؤلر کو خوبصورت نہیں بلکہ شعیب اختر جیسا ہونا چاہیے، سابق کرکٹر نے حیران کن بات کہہ دی
اپریل 29, 2023
0

