دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آٹھ سالہ بچی دوران استعمال موبائل فون پھٹنے سے ہلاک ہو گئی. یہ اندوہناک. واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں آٹھ سال کی ایک بچی موبائل فون استعمال کر رہی تھی کہ فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد بچی جان کی بازی ہار گئی. اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پھٹنے والا موبائل فون کس کمپنی کا تھا تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ موبائل فون کو اوور چارج کیا تھا. جس کی وجہ سے پھٹنے کا واقعہ پیش آیا. اسی طرح گزشتہ دنوں ریاست اترپردیش میں چارجنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ایک بچہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا. ماہرین کا خیال ہے کہ دوران چارچنگ فون استعمال کیا جائے اور نہ ہی اوور چارج کیا جائے.
موبائل فون پھٹنے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، بچی ہلاک، وجہ آپ بھی جان لیں
اپریل 29, 2023
0

