بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک چینی خاتون کے کان میں تکلیف ہوئی، جب اس نے ڈاکٹر کو معائنہ کروایا تو ایک ایسا انکشاف ہو گیا کہ پیروں تلے سے زمین نکل آئی. جنوبی چین کے ایک قصبے میں ایک خاتون نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس کے کان میں شدید درد ہے. جس پر ڈاکٹر نے اس کے کان کو سرسری دیکھ کر معاملہ کچھ عجیب پایا. پھر جب ڈاکٹر نے مائیکرو کیمرے کی مدد سے خاتون کے کان کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ کان میں ایک مکڑی موجود تھی جس نے جالا بنا رکھا تھا. اور افزائش کر رہی تھی. ڈاکٹر نے ایک چھوٹے سے آپریشن کے ذریعے مکڑی کو باہر نکال دیا. ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی خوش قسمتی ہے کہ مکڑی کا تعلق کسی زہریلی قسم سے نہیں تھا ورنہ شاید اس کے حملے سے بچ پانا ممکن نہ ہوتا. اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی گردش کر رہی ہے.
خاتون کے کان میں درد ہوا، ڈاکٹر نے کان چیک کیا تو ایک ایسی چیز نظر آگئی کہ سب کی چیخیں نکل گئیں
اپریل 28, 2023
0

