14 سالہ. مزدور لڑکی حاملہ ہو گئی، الزام میں ایک نوجوان گاوں سے نکال دیا گیا، لیکن تحقیقات کے بعد اصل مجرم. کون نکلا، انوکھی واردات

0

 رانچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں زمیندار کے کھیت میں کام کرنے والی ایک 14 سالہ لڑکی کے حاملہ بن جانے کا معمہ حل ہو گیا. یہ واقعہ ریاست جھاڑ کھنڈ کے ایک  دور افتادہ گاوں میں پیش آیا جہاں جگدیش ناتھ نامی ایک زمیندار کے کھیت میں درجنوں مزدور کام. کرتے تھے. ان مزدوروں میں ایک چودہ سالہ لڑکی ساورتی بھی کام کرتی تھی. ایک روز ساورتی  کے پیٹ میں تکلیف اٹھی. اس کے والدین اسے ایک قریبی ہسپتال لے گئے، جہاں پر لڑکی کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا. اس واقعے کے بعد لڑکی کے والدین، زمیندار جگدیش ناتھ اور گاوں والوں نے کھیت میں کام کرنے والے 17 سالہ مزدور بلونت پر ساورتی کو حاملہ کرنے کا الزام عائد کیا کیونکہ ساورتی اور بلونت میں دوستی تھی اور دونوں کو اکثر باتیں کرتے دیکھ لیا گیا تھا. بلونت کے گھر والوں نے اس الزام کو ماننے سے انکار کر دیا. لیکن ساورتی کے والدین اور زمیندار کی بلونت کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر یہ خاندان گاوں چھوڑ کر چلا گیا اور بات رفع دفع ہو گئی. تاہم پولیس نے معاملے کی از سر نو چھان بین کی. اور ساورتی کے والدین کے مسلسل انکار کے باوجود  شدید صدمے کا شکار ساورتی کا بیان ریکارڈ کیا. جس نے  پولیس ٹیم کی انتھک کوششوں کے بعد بیان دیا اور خود کو حاملہ ٹھہراے جانے کا قصوروار گاوں کے زمیندار جگدیش کو قرار دیا. جس پر پولیس ٹیم کے ارکان ٹھٹھک کر رہ گئے. ساورتی نے بتایا کہ جگدیش کو اس کی بلونت سے دوستی کا علم تھا. اس نے ایک روز  دھوکے سے ساورتی کو کھیتوں میں اکیلے بلوایا. اور اسے بلونت سے دوستی اور بلونت سے ملنے وہاں آنے کا معاملہ پورے گاوں کو بتادینے سے ڈرا کر اس سے زیادتی کی اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا. جس کے بعد ساورتی حاملہ ہو گئی. چونکا دینے والی بات یہ تھی کہ ساورتی کے والدین کو یہ بات معلوم تھی. لیکن انھوں نے زمیندار جگدیش ناتھ سے دشمنی مول لینے اور زیادہ بدنامی کے ڈر سے الزام بے قصور بلونت پر ڈال دیا اور ساورتی کو بھی منہ بند رکھنے کو کہا. اور حمل ضائع کروا دیا. پولیس نے ملزم  جگدیش ناتھ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !