پرتھ، آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک ارب پتی بزنس مین نے سروس سے خوش ہو کر ہوٹل ویٹریس کو لاکھوں روپے بطور ٹپ دے دیے. غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک آسٹریلوی تاجر نیو ساوتھ ویلز کے گیلسن ہوٹل میں گیا اور اس نے کھانا آرڈر کیا جو پانچ سو آسٹریلوی ڈالر یعنی پاکستانی نوے ہزار روے کا ننتا ہے لیکن وہ شخص کھانے اور سروس سے اتنا خوش ہوا کہ اس نے ویٹریس کو بھاری بھر کم ٹپ دی جو پاکستانی ساڑھے 17 لاکھ روپے بنتی ہے. ویٹریس خوشی سے بے قابو ہو کر رونے لگ گئی. ٹپ کا 70 فیصد ویٹریس جبکہ 30 فیصد باقی سٹاف کو ملا.
ارب پتی گاہک نے ہوٹل میں پانچ سو ڈالر کے کھانے سے خوش ہو کر خاتون ویٹر کو کتنے لاکھ روپے ٹپ دے ڈالی
اپریل 13, 2023
0

