پروفیسر نے لڑکی کی نوٹ بک چیک کرنے کے بہانے ایسی شرمناک بات لکھ ڈالی کہ نوکری سے نکال کرجیل بھیج دیا گیا
personUrdu Story
اپریل 13, 2023
0
share
بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک کالج پروفیسر نے ایک طالبہ کی نوٹ بک چیک کرنے کے بعد کچھ ایسی ذو معنی باتیں لکھ ڈالیں کہ پانچ سال کےلئے جیل بھیج دیا گیا جبکہ کالج کی جانب سے برطرفی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹیکا کے دارالحکومت بنگلور میں ایک طالبہ اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے بعد چیک کروانے کےلئے کالج پروفیسر کےپا س گئی ۔لڑکی کے والد کی جانب سےعدالت کو دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ان کی بیٹی پروفیسر کےپاس گئی تو پروفیسر نہ صرف اسےغیرمناسب انداز میں گھورتا رہابلکہ کچھ لایعنی قسم کے نجی نوعیت کے سوالات بھی پوچھتا رہا۔ اور جب نوٹ بک چیک کر چکا تو کچھ غیر متعلقہ اور ذو معانی قسم کی باتیں نوٹ بک پر لکھ دیں ۔ لڑکی کے والد نے ملزم کی جانب سے لکھی ہوئی تحریر بطور ثبو ت عدالت کے روبرو پیش کر دی جس پر عدالت کی جانب سے ملزم کو طالبہ کوہراساں کرنے اور پیشہ ورانہ بددیانتی کا مرتکب ہونے پر پانچ سال قیدکی سزا سنا دی ہے۔دوسری جانب کالج نے پروفیسرکو برطرف کر دیا ہے۔سو شل میڈیا صارفین نے جہاں کالج پروفیسر کو برا بھلا کہاوہیں پر لوگوں کا کہناتھا کہ نوٹ بک پر کچھ فضول باتیں لکھنے سے نوکری سے ہاتھ دھو کر جیل چلے جانا اور سماج میں بدنامی کا دھبہ منہ پر مل لینا پوری دنیا کےلئے احمقانہ پن کی بدترین مثال ہے۔