175رنز کی شاندار اننگز، بیٹنگ ہوتو ایسی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے ایک اور ٹیم ورلڈ کپ 2023کےلئے کوالیفائی کر گئی

0

جہانسبرگ /جنوبی افریقہ(انٹرنیشنل ڈیسک)جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 146رنز سے شکست دے کر دو ونڈے میچز کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔گزشتہ روز جہانسبرگ کے  دی وانڈررز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹوں پر 370رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 175رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر نے 61گیندوں پر 91رنزبنائے، جواب میں ڈچ ٹیم 224رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔موسیٰ احمد 61جبکہ میکس او ڈائوڈ 47رنزبنا سکے، جنوبی افریقی بائولر سسانڈا مگالا نے پانچ کھلاڑی آئوٹ کیے۔جنوبی افریقہ نے سیریز 2-0سے اپنے نام کر لی ہے۔ اس سیریز میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقی ٹیم رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کےلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی آٹھویں ٹیم بن گئی ہے۔سری لنکن  ٹیم نیوزی لینڈسے شکست کے بعد براہ راست ورلڈ کپ کھیلنےکی اہل نہیں رہی اور اسے کوالیفائرز رائونڈ کھیلنا ہوگا۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !