کوٹک/ بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک تماشائی کو کرکٹ میچ کے دوران امپائ کے فیصلے کی حمایت کرنے پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔ ضلع کوٹک کے نواحی گائوں میں برہم پور اور شنکرپور کی ٹیمیں میچ کھیل رہی تھیں کہ بائولر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ کی اپیل ہوئی جس پرامپائر نےبیٹر کو آئوٹ قرار دےدیا۔ تاہم بیٹر اور اس کی ٹیم امپائر پر دبائو ڈالتی رہی کہ گیند کو نوبال قرار دے کر اپنا فیصلہ تبدیل کرے۔ا س بحث مباحثے کے دوران قریبی گائوں سے میچ دیکھنے آئے ایک تماشائی نے اپنی رائے دیتےہوئے امپائر کےفیصلے کودرست قرار دے دیا۔ جس پر بیٹنگ سائیڈ نے مشتعل ہوکر اس کا گھیرائو کر لیا اور اسے پکڑ لیااور کھلاڑیوں میں سے ایک شخص نے تیز دھار آلے سے اس تماشائی کو قتل کردیا۔اس لرزہ خیز واقعہ پر علاقے بھر میں کہرام برپا ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
