اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قائد ن لیگ میاں نواز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے۔اعلی سعودی حکام اور مدینہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلی افسران نے استقبال کیا ۔ حسین نواز ،مریم نواز و خاندان کے دیگر افراد بھی ساتھ شامل ہیں۔نوازشریف نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو 2018 میں دھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتا تو آج پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ 2013 میں اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کو مشکلات سے نکالا، عمران خان کے چارلہ سالہ دور میں لوگ بدحال ہو گئے۔دوسری جانب نواز شریف کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی کے والیم 10کے حوالے سے معلومات سامنے آ گئیں ، والیم ٹین میں ریاست کے خلاف کوئی بات نہیں تھی ۔

