روہتک (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ میںاپنی ماںکو حیوانیت کا نشانہ بنا کر زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبو ر کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ہریانہ کی رہائشی اس خاتون نے اپنے خاوند کی موت کے بعد اپنے دیور سے شادی کر لی تھی جبکہ خاتون کا بڑا بیٹانشے کا عادی تھا اور گھر آکر لڑائی جھگڑا اور شور شرابہ کرنا اس کا معمول تھا۔ 20نومبر 2020کو خاتون کی گھر سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی۔ جس کے بعد اس کے شوہر نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی اہلیہ کو اس اقدام پر مجبور کیا گیا ہے۔ اس لیے واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔ پولیس نے خاتون کی لاش کا میڈیکل کروایا تو اس سے بد سلوکی ثابت ہوگئی ۔ جبکہ واقعہ کے 18گواہوں کے بیانات بھی درست ثابت ہوئے جس کے بعد عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا اور دس ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ۔
نومبر 2020میں ایک بد بخت نے اپنے ہی گھر گھس کر اپنی سگی ماں کو حیوانیت کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون نے اس واقعہ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا،پھر کیا ہوا، جانیے
اپریل 20, 2023
0

