کیا آج چاند نظر آجائےگا، محکمہ موسمیات کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

0



اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عید الفطر کا چانددیکھنے کےلئے مرکزی اور زونل کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، نجی ٹی وی چینل کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبد الخبیر آزادکریں گے یہ اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہوگا۔جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کےمختلف مقررہ مقامات پر ہوں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے بتایا کہ آج مورخہ 20اپریل کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت ہی کم ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو صبح ساڑھے 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند نظر نہیں آئے گا۔آج چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !