پاکستانی عوام نواشریف، عمران خان اور زرداری کے دو دوٹکے کے غلام ہیں حالانکہ یہ سارے ارب پتی کرپٹ ہیں،سب جھوٹے ہیں، ارب پتی امریکن پاکستانی بزنس مین شاہد انور نے کھری کھری سنا ڈالیں

0


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مقیم ایک ارب پتی پاکستانی بزنس مین شاہد انور نے نوازشریف، عمران خان  اور آصف زرداری سمیت تمام پاکستانی سیاستدانوں کو ارب پتی کرپٹ کہتے ہوئے ان کے سپورٹرز کو دو دوٹکے کے غلام قراردیا ہے۔ شاہد انور کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام بجائے یہ دیکھیں کہ علی بابا ڈاٹ پر کیا چل رہا ہے۔ ایمزون کی کون سی نئی پراڈکٹ سیل ہورہی ہے۔ اس وقت ایفیلیٹ مارکیٹنگ میں کس چیز کا رجحان ہے۔ سارا دن سیاسی نعرے بازی میں یہ لوگ بے شمار قیمت وقت ضائع اور اپنی جوانی برباد کرر ہے ہیں۔ انھوںنے نوازشریف ، عمران خان اور آصف زرداری کو کرپٹ ترین ارب پتی اور ذاتی فائدوں کےلئے لوگوں سے جھوٹ بولنے والے لوگ قرار دےدیا ۔انھوںنے پاکستانی عوام کو سمجھایا کہ دنیا بھر میں کوئی بھی ایسی قوم آج تک کامیاب نہیں ہوئی جس نے سیاستدانوں کے پیچھے اپنا وقت سڑکوں پر نعرے لگا کر ضائع کیا ہو۔ لیکن ہماری بد نصیب قوم 75سال سے اس پوجا پاٹ سے نہیں نکل سکی۔ انھوںنے کہا کہ پاکستانی عوام وہ بے وقوف قوم ہیں جو سمجھتے ہیں کہ کوئی ایسا جادوئی وزیراعظم آئے گا جو ملک کو امیر کردے گاجبکہ ہمیں کوئی کام نہیں کرنا پڑے گا۔ انھوںنے کہا کہ دو دوٹکے کے پاکستانیوں نے آخر کس چیز میں محنت کی ہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک ہونے کی توقع کررہے ہیںسوائے سیاستدانوں کے پیچھے جانوروں کی طرح لڑنے کے اور نعرے لگانے کے۔ان میں سے کوئی بھی سیاستدان آپ کا سگا نہیں ہے۔یہ آپ کے نعرے ہی ہیں جن کی کمائی یہ سیاستدان ، یہ پاکستانی میڈیا اور تمام ادارے کھا رہے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ عمران خان کا ریاست مدینہ کا نعرہ بالکل جھوٹا ہے۔ اور عمران خان کاایمانداری کا لبادہ بھی جھوٹ ہے۔جس نے کروڑنوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں اور  پتہ نہیں کون کون سے نعروں سے لوگوں کو بے وقوف بنایا۔ شاہد انور کا کہنا ہے کہ خود انھوںنے اپنی ذاتی محنت سے اپنے کاروبار کواس بلندی تک پہنچایا کہ جو گاڑیاں آج ان کے پاس ہیں وہ آصف زرداری اور میاں نوازشریف کے بچوں کے پاس بھی نہیں ہیں۔انھوںنے پاکستانی عوام کے سلیفیاں بنانے کے شوق پر بھی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اپنے چوسنی جیسے منہ کی سیلفیاں بناکر لگانے سے کیا فائدہ ملتا ہے۔ اگر لگانی ہی ہے تو اپنی کوئی پراڈکٹ لگا کر اسے سیل کریں۔ پھر آہستہ آہستہ اپنے کام کو بڑھائیں۔ پھر آپ کو اچھے سے سمجھ آجائے گی کہ انسان کوخوشحال اور امیر صرف اور صرف اس کا اپنا ہنر اور اس کی اپنی محنت بنا سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب میں نے پچھلے دنوں کروڑوں روپے کی گاڑی خریدی تو میری بھائی نے سوشل میڈیا پر نعرہ لگایا کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم شاہد انور. جس پر میں نے اسے بلایا اور سمجھایا کہ مجھے گدھوں کا وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں کیوں کہ کوئی گدھوں کا وزیراعظم بن کر کرے گا کیا. گدھے بھلا کون سا نیا اور جدید کام کر سکتے ہیں. وہی وزن جو کسی نے لاد دیا. وہی کھا لیا پی لیا سو لیا. پاکستانی بھی تو 75 سالوں سے یہی کر رہے ہیں. ارب پتی لوگوں کا بوجھ اٹھا کر ان کے مانگے ہوئے قرضوں کا بوجھ اپنی نسلوں پر ڈال رہے ہیں 





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !