اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سستا پٹرول فراہمی کا پیکج متعارف کروانے کی سمری پیش کردی جسے پٹرولیم ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کےلئے بھجوا دیا۔ پیکج کے مطابق امیر صارفین فی لٹر پٹرول کی 75روپے اضافی قیمت ادا کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد موٹرسائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں والوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کو پٹرول کی سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی تھی۔یاد رہے کہ فروری میں وزیر اعظم شہباز شریف نے 800سی سی سے اوپر کی گاڑیوں والوں سے پچاس روپے لٹر زائد وصول کرنے کی منظوری لی تھی۔

