شوہر سے کھیل کے دوران بیوی اونچائی سے گر کرہلاک، لیکن گرنے کی اصل وجہ سامنے آتے ہی کہرام مچ گیا

0


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں شوہر کے ساتھ مل کر کرتب دکھاتی خاتون کی اونچائی سے گر کر ہلاکت نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ وسطی چین کے صوبے انہوئی کے شہرسوزو  میںپیش آیا جہاں سن نامی ایک خاتون ایکروبیٹ حفاظتی سامان کے بغیر اپنے شوہر ژانگ کے ساتھ مل کر لٹکنے کا کرتب دکھا رہی تھی۔ خاتون نے مبینہ طور پر سیفٹی لائنز پہننے سے انکار کیا تھا۔ تاہم ایک قلابازی کے دوران خاتون کاشوہر اسے اپنی ٹانگوں سے قابو کرنے میں ناکامیاب رہا اور سن نامی خاتون تیس فٹ اونچائی سے نیچے پختہ فرش پر گر گئی۔ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ایک تاثر یہ بھی دیا جا رہا ہے کہ کرتب دکھانے کے دورا ن بھی میاں بیوی آپس میں جھگڑ رہے تھے ۔ چنانچہ عین ممکن ہے کہ خاوند نے غصے میں آکر بیوی کو تھامنے کی کوشش نہ کی ہو۔ تاہم خاوند نے اس الزام کو ماننے سے انکار کردیاہے۔ مرنے والی خاتون دو معصوم بچوں کی ماں تھی۔ اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !