آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فکسنگ کا کہا گیا، فاسٹ باؤلر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

0

 دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے کرکٹ بورڈ کو کرپشن کے لیے کی گئی ایک پیشکش سے متعلق آگاہ کیا ہے.  اس حوالے سے بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انڈین نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ محمد سراج نے بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ان سے ایک شخص نے رابطہ کر کے انھیں ٹیم کے اندرونی معاملات کی خبر دینے کو کہا. محمد سراج کے مطابق یہ آدمی کوئی جواری نہیں بلکہ بھارتی حیدرآباد کا رہائشی ایک ڈرائیور تھا جو کرکٹ میچوں پر لگائی گئی ایک بہت بڑی رقم ہار چکا تھا. محمد سراج کی اطلاع پر  بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اس شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کرپشن کے حوالے سے کوڈ آف کنڈکٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو ایسی کسی بھی کرپٹ اپروچ کو فوری طور پر رپورٹ کرنا ہوگا. کرپٹ اپروچ کی خبر دینے میں تاخیر برتنا جرم قرار پائے گا اور کھلاڑی کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !