کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے.. سری لنکا کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنا تھی لیکن نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر نہ صرف سیریز نام کر لی بلکہ اسے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی امیدوار ٹیموں کی فہرست سے بھی نکال باہر کیا جس کے بعد اب ٹیم سری لنکا کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کوالیفائر راونڈ کھیلنا ہوگا. اسی طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی نہیں کر سکی. جنوبی افریقہ کو اب نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنی ہے جس کے بعد اس بات کے امکانات ہیں کہ جنوبی افریقی ٹیم سیریز جیت کر کوالیفائی کر جائے گی. نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں.
ورلڈ کپ 2023، سری لنکن ٹیم کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر
اپریل 01, 2023
0

