رونالڈو کے بچوں کو سعودی عرب میں بری طرح مارا پیٹا جانے لگا

0

 الریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے بچوں کو سعودی عرب میں تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈو جو اس وقت ایک سعودی فٹ بال کلب النصر سے معاہدے کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں، ان کے بچوں پر سکول میں تشدد کا انکشاف ہوا ہے. کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجیا نے بتایا کہ ہماری فیملی کو یہاں پر کچھ مشکلات درپیش ہیں. ہمارے بچوں کو سکول کے بچے مار پیٹ کا نشانہ بناتے ہیں. جبکہ ایک دوسرے ملک میں مقیم ہونے کی وجہ سے سے بچے اپنا دفاع کرنے سے بھی ہچکچاتے ہیں. جارجیا نے بتایا کہ ایک روز میرا بیٹا سکول سے واپس آیا تو رونے لگا. اس نے بتایا کہ سکول کے ایک بچے نے اسے بری طرح مارا پیٹا ہے. جس پر میں نے اس سے پوچھا کہ کیا تم اپنا دفاع کرنا بھی نہیں جانتے. جس پر وہ خاموش رہا. 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !