دھونی تو پھر دھونی ہے، صرف چار گیندوں پر 36 رنز درکار تھے، ببر شیر کھلاڑی نے نیا بیٹ منگوا کر کیا کر ڈالا
اپریل 01, 2023
0
چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی پی ایل کے میچ کے دوران چنائی سپر کنگز کے کپتان دھونی نے یقینی شکست کے موقع پر اپنا بلا تبدیل کر لیا. راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں چنائی سپر کنگز کی شکست اس وقت یقینی ہو چکی تھی جب انھیں آخری چار گیندوں پر 36 رنز بنانا تھے. دھونی سامنا کر رہے تھے کہ دھونی نے ڈریسنگ روم کو اشارہ کر کے دوسرا بیٹ منگوا لیا.. اس بات کو خاصا اچھالا گیا کہ ایک ایسے موقع پر بھلا بلا منگوانے سے کیا حاصل ہونے والا تھا. کچھ لوگوں نے اسے اپنی ذات کے لیے کھیلنا تو کچھ نے آسکر ایوارڈ وننگ اداکاری قرار دے دیا. لیکن بات ابھی ختم نہیں ہوئی. مہندرا سنگھ دھونی نے اگلی تین گیندوں پر مسلسل چھکے جڑ ڈالے جبکہ آخری گیند پر بھی سنگل لے لیا. دھونی ٹیم کو شکست سے تو نہ بچا سکے لیکن انھوں نے کنگنز کو شکست کے نیٹ رن ریٹ کے برے خسارے سے بچا لیا کیونکہ ان کی ٹیم 217 کے ہدف کے تعاقب میں 200 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی.

